Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2025

یہ بارشیں بھی تم سے ہیں !

 ابھی مون سون شروع ہوا ہے اور ایک سو گیارہ لوگ سیلاب اور بارشوں کی نظر ہو چکے ، پاکستان میں ہر سال سینکڑوں لوگ اس طرح بارشوں کی نظر ہو جاتے ہیں، ہمُ سب نے وہ منظر بھی دیکھا جب چار گھنٹے تک ایک فیملی سمیت گیارہ لوگ سوات میں سیلاب میں بہہ گئے، ایک ایک کر کے لوگوں کے سامنے گیارہ لوگ تیز سیلابی ریلے میں بہتے رہے لیکن کوئی سرکاری ادارہ کوئی ہیلی کاپٹر انکو بچانے نہ آیا، عمران خان اور دوسرے سیاسی رہنماؤں کے لیے ٹیکسی کا کردار ادا کرنے والے ہیلی کاپٹر اڑے نہ غیر ملکیوں کو پہاڑوں پر ریسکیو کرنے والی پاک فوج آئی، دریا کنارے کھڑے لوگ بےبسی اور بزدلی کی تصویر بنے رہے، نہ کسی نے انکو تیرنے یا ریسکیو کرنے کی تربیت دی اور نہ ہی دریا نے اتنی مہلت دی کہ وہ کچھ کر سکیں ، لیکن کہانی ادھر ہی ختم نہیں ہوتی اس کے بعد کے دنوں نے پی در پے ایسے کئی واقعات رونما ہوئے جن میں سیلاب اور بارشوں کے خلاف ہماری تیاری کا پول کھولا، دوسری قدرتی آفات کے برعکس  سیلاب اور بارشوں کا پہلے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے اور جب سیلاب ایک تہوار کی طرح ہر سال آئے تو ڈرینج سسٹمز اور برساتی نالے بنائے جاتے ہیں آبادیوں کو سیلابی...